Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ نے دوکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں کے دوران دوکروڑسے زائدمالیت کاکپڑا،ٹائزاوردیگراشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کی ہدایات پر کلکٹرعرفان جاویدکی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے گئے اورکوئٹہ کلکٹریٹ نے گذشتہ ہفتے کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کیااوراس آپریشن کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئی جس میں2کروڑسے زائد مالیت کا کپڑا،ٹائرز،ٹوتھ پیسٹ ،شیمپوسمیت متفرق اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کلکٹریٹ نے ایک کروڑ7لاکھ مالیت کا 2800کلوگرام کپ´رااور100ٹائرز،27لاکھ40ہزارمالیت کے بادام ،30لاکھ مالیت کے شیمپو،ٹوتھ پیسٹ ،ایک کروڑمالیت کا مردانہ کپڑاضبط کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button