Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی زیارت کراس اور لکپاس پر کاروائی،چھ کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان ضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈکمپلائنس کوئٹہ نے6کروڑمالیت کاغیرملکی سامان کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قاانونی کارروائی کا آغازکردیاہے ۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن کو خفیہ اطلاع ملی کہبھاری مقدارمیں غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ، چیف کلکٹرگل رحمن نے کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاویداسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان ، اسسٹنٹ کلکٹر تفتان باز گل، اسسٹنٹ کلکٹرعمیرخان،سپرنٹنڈنٹ خورشید سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے زیارت کراس اور لکپاس کے قریب کارروائیوں کے دوران دو ٹرکوں کو شک کی بنا پر روک کر تلاشی لی گئی تواس میںسے 6500 کلو گرام چھالیہ، 2000 کلو گرام ایرانی خشک دودھ، 200 کارٹن سگریٹس،10 کاٹن انڈین تمباکو اورایک ہزار کلو گرام خربوزو میں چھپا ئے گئے تھے جس کے لئے دوٹرکوں کا استعمال کیاگیا بمعہ دونوں ٹرکوں کے قبضے میں لے لیا گیا۔اسی دوران دو مختلف کارروائیوں میں لکپاس کے مقام پر بڑے پیمانے پر مختلف قسم کے موبائل فونز، گھڑیاں، ٹائرز، گاڑیوں کے کلچھ پلیٹس، چائے کی پتی اور بادام بغیر چھلکے والے برآمدکئے ۔کلکٹر عرفان جاوید نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے پر تمام اسٹاف کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button