Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ ریونیوٹارگٹ سے زائدکسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر2017 کے دوران64کروڑ 94لاکھ 50ہزارروپے اضافے کے ساتھ15ارب 14کروڑ 62 لاکھ60ہزار روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کودسمبر2017 کے لئے14ارب 49 کروڑ68 لاکھ10ہزار روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر 2017 میں مجموعی طور پر27 ارب 42کروڑ32 لاکھ60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں15 ارب 14کروڑ 62 لاکھ60ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 11 کروڑ39لاکھ 90ہزار روپے ،ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی مدمیں59کروڑ62لاکھ50ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 48 کروڑ68 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں7 کروڑ99لاکھ 60ہزار روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی 2017 تادسمبر 2017کے دوران مجموعی طور پرایک کھرب38 ارب 63 کروڑ19لاکھ20ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں62ارب90 کروڑ 77 لاکھ 30ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مد میں53 ارب 61کروڑ76لاکھ20ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 21ارب 50 کروڑ 54 لاکھ60ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں60 کروڑ11لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button