Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کواپریل2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں19ارب کی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تااپریل 2020 کے دوران56 ارب57 کروڑ60لاکھ روپے کمی کے ساتھ78ارب32کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2019تااپریل2020کے لئے ایک کھرب34ارب89کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی10 ماہ جولائی2019تااپریل2020میں مجموعی طورپر 1کھرب91ارب27کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں78 ارب32کروڑ50لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں85ارب19کروڑ 50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں27ارب 39کروڑ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں36کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل2020 کے دوران 8 ارب51کروڑ 90لاکھ روپے کمی کے ساتھ5 ارب 8کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کواپریل2020 کے لئے 13ارب60 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل2020 میں مجموعی طور پر15 ارب96کروڑ50لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں5 ارب 8کروڑ10لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 20 کروڑ90لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 65 کروڑ40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں2کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button