Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوران دوکھرب سے زائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ نے مالی سال2020-21کے دوران 48 ارب 73 کروڑ 73لاکھ اضافے کے ساتھ دوکھرب11ارب99کروڑ43لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کو ایک کھرب63ارب25کروڑ 70لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر6 کھرب4 ارب 83 کروڑ79 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںدوکھرب11 ارب 99 کروڑ 43 لاکھ روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں3 کھرب11 ارب 60 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 74 ارب 93 کروڑ 82 لاکھ 20 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں6 ارب 30 کروڑ 10 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ مالی سال 2020-21 آخری ماہ جون2021 کے دوران 5 ارب 15کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے اضافے کے ساتھ22 ارب 41 کروڑ 72 لاکھ 40 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کو17 ارب 26 کروڑ 50 لاکھ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ نے جون2021 میں مجموعی طورپر 63 ارب 65 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 22 ارب 41 کروڑ 72 لاکھ 40 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں 32 ارب 5لاکھ 90 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 8 ارب 22 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب ایک کروڑ43لاکھ 10ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button