Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کوفروری2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کا ہدف وصولی کرنے ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20آٹھ ماہ(جولائی 2019تافروری 2020) کے دوران42 ارب30 کروڑ40لاکھ روپے کمی کے ساتھ63ارب59کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2019تافروری2020کے لئے ایک کھرب5ارب89کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی2019تافروری2020میں مجموعی طورپر 1 کھرب56ارب40کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں63ارب59کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں69ارب84کروڑ 50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں22ارب 66کروڑ40لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں30کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری2020 کے دوران 6 ارب41کروڑ 60لاکھ روپے کمی کے ساتھ6 ارب 18کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوفروری2020 کے لئے 12ارب60 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری2020 میں مجموعی طور پر18 ارب4کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں6 ارب 18کروڑ40لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں9 ارب 17 کروڑ50لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 63 کروڑ20لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں4کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button