Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے26ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ مالی سال 2020-21کے گیارویں ماہ مئی2021 کے دوران ایک ارب 22کروڑ 1 لاکھ60ہزار روپے اضافے کے ساتھ9 ارب5کروڑ51لاکھ60ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کو7ارب83کروڑ50لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے مئی2021 میں مجموعی طورپر26 ارب 17 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 9ارب 5 کروڑ 51لاکھ60ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں13ارب 24کروڑ 53لاکھ 20 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب29کروڑ42لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 57 کروڑ 71لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے جولائی2020 تامئی2021کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب75 کروڑ 65 لاکھ80ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 15ارب 6 کروڑ81لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب45ارب 17کروڑ76لاکھ60ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 36 ارب 49 کروڑ 39 لاکھ10ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںچارارب۱یک کروڑ 69لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button