Uncategorized

اپریزمنٹ ویسٹ کومحصولات کے اہداف کی وصولی میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2020-21کے پہلے ماہ جولائی 2020 کے دوران39کروڑ10لاکھ اضافے کے ساتھ 7 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 6ارب65کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے پہلے ماہ جولائی 2020میںمجموعی طورپر20ارب38کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 7 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں10ارب 74کروڑ80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب56کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 10لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button