Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال2019-20کی پہلی سہ ماہی میں ریونیوہدف کی وصولی میں12ارب روپے سے زائدکی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نے مالی سال2019-20کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2019تاستمبر2019) کے دوران 12 ارب 99 کروڑ60لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 24ارب4کروڑ60لاکھ روپے مالی کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی تاستمبر2019کے لئے 37ارب4کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی تین ماہ جولائی2019تاستمبر2019میں مجموعی طورپر58ارب28کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں24ارب4کروڑ60لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں25ارب40کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں8ارب 71کروڑ30لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں11کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2019 کے دوران 3 ارب3کروڑ 60لاکھ روپے کمی کے ساتھ10 ارب 10کروڑ 60 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوستمبر 2019 کے لئے13ارب14 کروڑ40 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2019 میں مجموعی طور پر20ارب 66کروڑ40 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں10 ارب 10کروڑ 80 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب20لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ40 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں5 کروڑ روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

 

MCC West Collect Short Revenue against Target in FY 2019-20 first Quarter

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button