Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے جون کا 12ارب سے زائد کا ہدف مقررہ مدت سے قبل حاصل کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن ویسٹ کلکٹریٹ نے جون 2020کے لئے کسٹمزڈیوٹی کے مقررہ 12.87ارب روپے کا ہدف مقررہ مدت سے قبل ہی حاصل کرلیاہے۔ کلکٹریٹ نے جون 2020 کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 15.5ارب روپے کی وصولیاں کیں جو مقررہ ہدف سے 20فیصدزائد ہیں۔کلکٹریٹ کی جانب سے جون 2020 کے دوران ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں مجموعی طورپر28.5ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مقررہ ہدف کے حصول کے لئے بروقت انتظامی اقدامات کیے گئے جس میں درآمدی سامان کی بہتر انداز میں تشخیص، بعداز کلیئرنس آڈٹ اورپورٹ پر طویل عرصے سے موجود کنسائمنٹس اچھی قیمتوں پر نیلامی بھی کی گئی ساتھ ہی سرکاری بقایاجات کی بہترین میکنزم کے تحت وصولی کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کلکٹریٹ کی جانب سے عبوری طورپر درآمدی مصنوعات کی تیز رفتارحتمی تشخیص کی پالیسی اختیار کی گئی اور امپورٹ یارڈ میں طویل عرصے سے پڑے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی ۔علاوہ ازیں بانڈڈ گوداموں سے سامان کی کلیئرنس جیسے اقدامات جون 2020میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات کی وجہ بنے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرکسٹمزجمیل ناصرنے جاری کورونا وباءکی سنگین صورتحال کے باوجود مقررہ ہدف سے زائد محصولات کی وصولیوں پر متعلقہ کسٹم افسران اور اسٹاف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ کلکٹر کسٹمز جمیل ناصرنے بتایاکہ محصولات کے ہدف کی تکمیل میں چیف کلکٹرکسٹمزثریااحمدبٹ کی رہنمائی اورہدایات نے کلیدی کردار ہے اور نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولیوں کا مقرعہ ہدف کے حصول کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے درآمدکنندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے تیز رفتارکلیئرنس کی سہولت لکی فراہمی کو یقینی بنانے ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button