Anti-Smuggling

اپریزمنٹ ویسٹ ،کلیئرکئے گئے چھالیہ کے4 کنٹینرزبرآمدکرلئے ، مجموعی طورپر 9کنٹینردرآمدکئے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے پریونٹیوکلکٹریٹ کے اشترک سے کلیئرہونے والے چھالیہ کے چارکنٹینرزیونس گودام ہاکس بے پر چھاپہ مارکربرآمدکرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ درآمدکئے جانےو الے مزید 5کنٹینرزکراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر موجودہیں جنھیں موقع دیکھ کرکلیئرکرنے کی پلانگ بنائی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق میسرزسہالے ٹیکسٹائل اورکلیئرنگ ایجنٹ جاویدزیبرکی ملی بھگت سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کوکلیئرکرنے کے لیے گڈزڈیکلریشن میں ہارڈویئرآئٹم ظاہرکئے گئے تھے جبکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس بغیرایگزامینیشن کی ہوئی جس میں خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ اس میں کسٹمزافسران کے ملوث ہیںجس کے لئے تحیققات کی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے 40کروڑسے زائد مالیت کے مجموعی طورپر چھالیہ کے9 کنٹینرزدرآمدکئے گئے ہیں جس میں سے چارکی کلیئرنس رات تین بجے جی ٹی فائل کرکے کسٹمزافسران کی ملی بھگت سے کی گئی تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کو خفیہ اطلاع ملی کے ہارڈویئرآئٹم کی آڑمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کی گئی ہے جس پر آراینڈڈی ویسٹ کے پرنسپل اپریزرعبدالقیوم ،اپریزرغنی سومرواوردیگراہلکارنے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے اشتراک سے فوری طورپر ہاکس بے پر قائم یونس گودام پر چھاپہ مارکرغیر قانونی طورپرکلیئرکی جانے والے چھالیہ کے چارکنٹینرزبرآمدکرلئے،ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button