Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نےمحصولات کے اہداف 77کروڑزائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020 کے دوران77کروڑ60لاکھ اضافے کے ساتھ 6ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 5ارب53کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020میںمجموعی طورپر18ارب40کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 5 ارب 53 کروڑ 30 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں9ارب 74کروڑ40لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب32کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوماہ جولائی تااگست 2020کے دوران مجموعی طورپر38ارب78کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 13 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں20ارب 49کروڑ20لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب89کروڑ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 5 کروڑ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button