Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کواکتوبر 2018کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے چوتھے ماہ اکتوبر2018 میں69کروڑ50لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 9ارب 32کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کے چوتھے ماہ اکتوبر2018کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں10ارب 1کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 21ارب 59کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں9ارب 32کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 8ارب79کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب41کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 6کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے چارماہ جولائی اوراکتوبر 2018کے دوران مجموعی طورپر 90ارب14کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 41ارب24کروڑ10لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 34ارب60کروڑ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 13ارب88کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں37کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button