MCC West Revenue Target January 2019

اپریزمنٹ ویسٹ کوجنوری 2019کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

0
78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری2019 میں97کروڑ90لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 9ارب 98کروڑ 70لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ جنوری2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں10ارب 96کروڑ60لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 23ارب 33کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں9ارب 98کروڑ 70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 9ارب34کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب87کروڑ40لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 12کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے 7ماہ جولائی2018 تاجنوری2019کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب61ارب67کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 75ارب5کروڑ80لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 61ارب40کروڑ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 24ارب55کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں65کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے

LEAVE A REPLY