Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ ریونیوٹارگٹ وصول کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی2018 کے دوران36کروڑ 40لاکھ روپے اضافے کے ساتھ11ارب 35کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کومئی2018 کے لئے 10ارب 99 کروڑ 10لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی 2018 میں مجموعی طور پر26 ارب 56کروڑ30لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں11ارب 35کروڑ 50 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں10 ارب 80 کروڑ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 23 کروڑ70لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں17 کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2017 تامئی2018کے دوران مجموعی طور پر2 کھرب58ارب 1 کروڑ10لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب14ارب82 کروڑ 30 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میںایک کھرب2 ارب 26کروڑ60لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 39ارب 78کروڑ 10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میںایک ارب15 کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button