Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کوڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں 47ارب64کروڑ روپے کی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19 کے دوران 47ارب 64کروڑ30لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کمی کے ساتھ 2کھرب71ارب22کروڑ10لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران3کھرب 18ارب86کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال 2018-19کے دروران کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 1 کھرب 30 ارب 18 کروڑ 50لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب51کروڑ90لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں39ارب60کروڑ30لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں91کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جون2019کے دوران 7ارب 86کروڑ70لاکھ روپے کمی کے ساتھ15ارب30کروڑ10لاکھ کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران23ارب16کروڑ80لاکھ روپے کے کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے جون 2019کے دوران مجموعی طورپر25ارب27کروڑ90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب30کروڑ10لاکھ،سیلزٹیکس کی مدمیں7ارب8کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب85کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں3کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

MCC West Revenue Target of FY 2018-19

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button