Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال2016-17میں محصولات کے ہدف میں8ارب کی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے گذشتہ مالی سال جولائی 2016تاجون2017کے دوران 7ارب 97کروڑ70لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب 22ارب 79کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصولی کی جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2016-17میں ایک کھرب30 ارب 77کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے مجموعی طورپر 3کھرب 50ارب50کروڑروپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب 22ارب 79کروڑ80لاکھ روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب67ارب 65کروڑ40لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 58ارب18کروڑ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب89کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2015-16کے دوران مجموعی طورپر 2کھرب 97ارب 78کروڑ70لاکھ مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسزوصولی کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 99ارب 90کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب47ارب8کروڑ20لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 49ارب40کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب39کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے تھے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جون 2017کے دوران 4ارب 29کروڑ30لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ13 ارب 18کروڑ60لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوجون2017کے لئے17 ارب 47کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے جون2017میںمجموعی طورپر36ارب 82کروڑ50لاکھروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں13 ارب18کروڑ60لاکھ روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں17ارب 41کروڑ30لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب8لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں21کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button