Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی 2017میں8ارب سے زائد ما لیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں 8ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 21ارب 95کروڑ40لاکھ وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 8ارب 61کروڑ70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں9ارب 33کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 3ارب 87کروڑ 60 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 12کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے گذشتہ مالی سال 2016-17کے پہلے ماہ جولائی 2016 میں مجموعی طورپر 20ارب 41کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 7ارب 99کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب80کروڑ20لاکھ روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں12کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button