Eham Khabar

مس ڈیکلریشن کے ذریعے اسپارک پلگ اوربیرنگ کے مزید کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش، مقدمات درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے بال بیرنگ اوراسپارک پلک کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندگان میسرزعسری ٹریڈرزامپکس ،میسرزبیرنگ سیلزسینٹرکے مالک شیخ ارشد،کلیئرنگ ایجنٹس میسرزفاروردکارپوریشن کے مالک طاہراحمد،ُاکستان ایجنسی کے مالکان سید محمدحماداورسید منورعلی کے خلاف دوالگ لگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرنمبر6/2020کے مطابق میسرزعسری ٹریڈرزامپکس نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزفارورڈکارپوریشن کی ملی بھگت سے فائل کی جانے والے گڈزڈیکلریشن میںغلط بیانی سے کا لیتے ہوئے نان ارڈیم اسپارک پلگ کے 100باکس کی درآمدی قیمت45ہزارروپے ظاہرکرکے 16ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزاداکئے جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال کے دوران اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکنندہ میسرزعسری ٹریڈرزامپکس درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ میں تین ہزارعددپلاٹینئم ٹپڈاسپارک پلگ اوردووہزارعددنیکل ٹپڈاسپارک پلگ برآمدہوئے جن کی مالیت 19لاکھ56ہزارروپے تھی اوران پر7لاکھ 59ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرنالازمی تھی جس پر محکمہ کسٹمزنے مزکورہ درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے ۔علاوہ ازیں محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی دوسری ایف آئی میں میسرزبیرنگ سیلزسینٹراورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزپاکستان ایجنسی کو نامزدکیاگیاہے محکمہ کسٹمزنے ایف آئی آرمیں ملزمان پر الزام عائدکیاہے کہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کربیرنگ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں غلط بیانی سے کام لے کرقومی خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ نے بیرنگ کے کنسائمنٹ کی چائنیزاوریجن ظاہرکیااورکنسائمنٹ کی درآمدی قیمت اورمقدارکم ظاہرکی ،درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو17لاکھ15ہزارظاہرکرکے 6لاکھ74ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزاداکئے جبکہ بیرنگ کے کنسائمنٹ کی درست درآمدی ویلیوایک کروڑ10لاکھ83ہزارکے تناسب سے 56لاکھ31ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button