Exclusive Reports

کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بلاجوازتعطل پیداکرنے پر کسٹمزافسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کی کلکٹرشہنازمقبول نے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل پیداکرنے والے پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرکے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دےدیاہے۔اپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈرکے مطابق کلکٹرویسٹ شہازمقبول کو درآمدکنندگا ن کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بلاجوازتعطل پیداکررہے ہیں جس کے باعث درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کے مدمیں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیاں پڑرہی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اپریزنگ آفیسرزاورپرنسپل اپریزرزدرآمدکنندگان کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن پر مکمل کئے بغیرمتعلقہ گروپ کے اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرکو بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے جبکہ پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرزکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گڈزڈیکلریشن کو مکمل کرکے متعلقہ گروپ کے انچارج کو بھیجیں۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرایریزمنٹ ویسٹ نے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپریزنگ آفیسرزاورپرنسپل اپریزرزمستقبل میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل پیداکرنے کے مرتکب پائے گئے توان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button