Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ ریونیوٹارگٹ سے زائدکسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری2018 کے دوران6کروڑ 69لاکھ 30ہزارروپے اضافے کے ساتھ9ارب 49کروڑ 46 لاکھ30ہزار روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوجنوری2018 کے لئے9ارب 42 کروڑ70 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری 2018 میں مجموعی طور پر22ارب 97کروڑ85 لاکھ30ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں9 ارب 49کروڑ 46 لاکھ30ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 98 کروڑ34لاکھ 20ہزار روپے ،ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی مدمیں69کروڑ33لاکھ80ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 74 کروڑ13 لاکھ80ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں6 کروڑ57لاکھ 20ہزار روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ جولائی 2017 تاجنوری2018کے دوران مجموعی طور پرایک کھرب61 ارب 61 کروڑ5لاکھ20ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں72ارب40 کروڑ 23 لاکھ 60ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مد میں63 ارب 29کروڑ44لاکھ50ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 25ارب 24کروڑ 68 لاکھ60ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں66 کروڑ68لاکھ 50ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button