Eham Khabar

اپریزمنٹ ویسٹ: کنزیومر اشیاءکی مس ڈیکلریشن پر الرٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے درآمد کنندگان کی جانب سے کئی اشیاءکی مس ڈیکلریشن پر خبردار کیا اور نشاندہی کی ہے کہ درآمد کنندگان پیک اشیاءکو پارٹس میں کلیئر کروا رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔ کلکٹریٹ نے اس سلسلے میں اسسمنٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں ریموٹ کنٹرول، الیکٹرک ریچارج ایبل شیورز اور ڈور لاک پر مس ڈیکلریشن کی جارہی ہے۔ کلکٹریٹ کے مطابق کچھ درآمد کنندگان ریموٹ کنٹرول، الیکٹرک ریچارج ایبل شیورز اور ڈور لاک جیسے کنزیومر اشیاءامپورٹ کررہے ہیں مگر اس کی کلیئرنس پارٹس کی صورت میں کروا رہے ہیں تاکہ موجودہ ویلیوایشن رولنگ سے بچ سکیں اور کم سے کم ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کرسکیں۔ کلکٹریٹ نے تمام اسسمنٹ اور ایگزامنیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی کلیئرنس کے حوالے سے چوکنا رہیں تاکہ ایسی کوئی کلیئرنس نہ ہوسکے اور نہ ہی قومی خزانے کو نقصان ہو۔ کلکٹریٹ نے افسران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایسی کوئی کلیئرنس ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button