Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی میں ریونیوہدف کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نے مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2017تاستمبر2017) کے دوران 2 ارب 60 کروڑ کی کمی کے ساتھ 28ارب89کروڑ60لاکھ روپے مالی کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی تاستمبر2017کے لئے 31ار49کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے ابتدائی تین ماہ جولائی2017تاستمبر2017میں مجموعی طورپر 68ارب26کروڑروپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں28ارب89کروڑ60لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں27ارب79کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں11ارب 18کروڑ30لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں38کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2017 کے دوران ایک ارب40کروڑ 30لاکھ روپے کمی کے ساتھ10 ارب 61کروڑ 50 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوستمبر 2017 کے لئے12ارب1 کروڑ80 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2017 میں مجموعی طور پر22 ارب 84کروڑ90 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں10 ارب 61کروڑ 50 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 69 کروڑ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 44 کروڑ10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 کروڑ 60لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button