Eham Khabar

ممبر کسٹم طارق ہدیٰ نے راشی افسران کو معطل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممبر کسٹم طارق ہدیٰ نے محکمہ کسٹمز کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے بدعنوانی میں ملوث دو افسران سمیت ایک سپاہی کو معطل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبر کسٹم طارق ہدیٰ کو ایک تاجر کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ درآمدی و برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں استعمال ہونے والی یوزر آئی ڈی پاس ورڈ کے اجراءکے لئے مذکورہ شعبہ میں تعینات افسران رشوت کی مد میں 50 ہزار روپے طلب کررہے ہیں۔ جس پر ممبر کسٹم طارق ہدیٰ نے فوری طور پر تاجر کی شکایت کی انکوائری کا حکم جاری کیا، تاہم جرم ثابت ہونے پر ان افسران میں شامل پرنسپل اپریزر ظفر شبیر، اپریزنگ آفیسر سہیل خان اور سپاہی فرحان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کردیا۔ واضح ممبر کسٹم طارق ہدیٰ کی تعیناتی کے بعد محکمہ کسٹمز میں رشوت ستانی کے واقعات میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔ ممبر کسٹم نے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ کسٹمز کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے جس سے تاجر برادری ان کے اقدامات سے خوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button