Eham Khabar

کاروباری و تجارتی تنظیموں نے ترمیمی مالیاتی بل کو کاروبار دوست قرار دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر): صنعتی و تجارتی تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ترمیمی مالیاتی بل کو سرمایہ کار و کاروبار دوست قرار دے دیا۔ترمیمی مالیاتی بل سے ملک میں کاروباری طبقے کا اعتماد بحال اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترمیمی مالیاتی بل 2019ءکو خوش آئند قرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کی بہت سی تجاویز حکومت نے تسلیم کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور خاتمہ پیداواری لاگت میں کمی لائے گا، اس سے اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ایس ایم ای سیکٹر کو فائدہ ہوگا اور ان میں بینکوں کی سرمایہ کاری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق سے کار انڈسٹری کا حجم تیس فیصد تک کم ہوا، حکومت نے نان فائلر کو گاڑی خریدنے کی اجازت دیکر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی گھروں پر ٹیکس میں کمی اور نیوز پرنٹ پر ڈیوٹی کا خاتمہ اچھے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری کو ٹیکسوں سے چھوٹ دینا خوش آئند مگر یہی چھوٹ صنعتی وسعت سازی پر بھی دی جائے۔

 

 

 

Mini Budget

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button