Exclusive Reports

مس ڈیکلریشن کے ذریعے ٹی پی کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی کوشش،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آرینڈڈی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے لاہورڈرائی پورٹ جانے والے مختلف برانڈکے پروفیوم کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ محمدوسیم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق میسرزوسیم انٹرپرائززکی جانب سے پرفیوم کاایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس لاہورڈرائی پورٹ کی کروائی جانی تھی تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے خفیہ اطلاع پرٹرانس شمنٹ (ٹی پی)کے کنسائمنٹ کو روک کر اس کی ایگزامنیش کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ میسرزوسیم انٹرپرائززنے ٹی پی کے دستاویزات میں پرفیوم کی ویلیواوروزن کم ظاہرکیاہوتھا ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے دستاویزات میں ڈیورینٹ باڈی اسپرے 224عدد،Eua-deٹائلیٹ اسپرے 44عدد، کلینر 248عدد، ایئرفریشنر2عدداور درآمدی ویلیو5974ڈالر ظاہرکی گئی تھی تاہم ایگزامینشن پر اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ کنٹینرزمیںمجموعی طورپر 1506کلوگرام امریکن ،یورپین اورفرانس کے پرفیوم موجودتھے اوراس کی درآمدی ویلیو82790ڈالر( ایک کروڑ10لاکھ 37ہزارروپے)ہے جس پر ایک کروڑ30لاکھ60ہزارروپے مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button