Exclusive Reports

پاکستان نے 55 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شدید مالی بحران میں پھنسے ملک پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 55 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق موبائل فونز کی درآمد 13.13 فیصد سے بڑھ کر 55.11 ارب رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمدات 48.71 ارب روپے رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں شدید کمی ہے۔ موبائل فون کی امپورٹ کو ڈالر میں دیکھا جائے تو یہ 7 فیصد کم ہوکر 42 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اس کی امپورٹ 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تھی۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ غیر رجسٹریشن موبائل فون کو بلاک کیا جانے کی وجہ سے اس کی امپورٹ میں کمی و اقع ہوئی ہے۔

 

 

 

Mobile Phones Import

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button