Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اورمیموری کارڈکی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمہ کوگرفتارکرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایمرٹ ایئرلائن EK-608کے ذریعے دبئی سے آنے والی خاتون مسافرمسمات سیماءرﺅف نے اپنا سامان گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرواکرگیٹ سے باہرجارہی تھی تاہم کسٹمزآفیسرجمال ضٰیاءنے خاتون مسافرکی مشکوک حرکات کے باعث ایسے روک کر اس کے سامان کی دوبارہ چیکنگ کی تواس کے سامان میں کوئی بھی اسمگل شدہ چیزنہیں تھی ،اس دوران مسافرخاتون سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر مسمات سیماءرﺅف نے اپنے پاس کسی بھی قسم کی غیرضروری اشیاءکے ہونے کاانکارکردیا۔ذرائع نے بتایا کسٹمزآفیسرنے خاتون کی جامع تلاشی لینے کا فیصلہ کیاتاہم خاتون کسٹمزآفیسرمسمات زبیدہ نے جامع تلاشی کی توانکشاف ہواکہ خاتون مسافرنے اپنے جسم پر پولی تھن بیگزمیں 58لاکھ مالیت کے 36ہزارمیموری کارڈ ،11آئی فون سیون اورتین آئی فون ایکس چھپائے ہوئے تھے جس پر محکمہ کسٹمزنے مسمات سیماءرﺅف کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت سے ملزمہ کا ریمانڈحاصل کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button