Exclusive Reports

موبائل فونزاوردیگراشیاءکی اسمگلنگ میں ایئرپورٹ عملہ اورافسران شامل ہیں ،کسٹمزانٹیلی جنس کا دعوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے انکشاف کیاہے کہ موبائل فونزاوردیگراشیاءکی اسمگلنگ میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات عملہ اورافسران شامل ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس (انفورسمنٹ)ثمینہ تسلیم زہرہ نے ایڈیشنل کلکٹرسیدعلی زمان گردیزی کو ایئرپورٹ پر آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی نے ڈپٹی ڈائریکٹرشاہ فیصل سہوکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ایئرپورٹ پرآنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم کو نگرانی کے دوران جناح ٹرمینل کے ڈومیسٹک کارگوگیٹ پر دومشکوک پلاسٹک بیگ ملے تاہم جانچ پڑتال کے دوران پلاسٹک بیگ سے40لاکھ32ہزارمالیت کے 96اسمارٹ موبائل فونزبرآمدہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button