Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،ٹی پی کی آڑمیں15کروڑ مالیت کے20ہزارسے زائد موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹی پی (ٹرانزٹ پاس )کی آڑ میں اسمگل کئے جانے والے 15کروڑمالیت 20ہزارسے زائد موبائل فون کی اسمگل ناکام بناتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کو خفتہ اطلاع ملی تھی کہ ملک کی مختلف خشک گودیوں(ڈرائی پورٹس)کے نام پردرآمدکئے جانے والے متفرق اشیاءکے کنسائمنٹس میں موبائل فون کی اسمگلنگ کی جاری ہے اوران کنسائمنٹس کو کراچی میں خالی کرکے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کیاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹی پی کی آڑمیں درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کراچی میں خالی کرکے اس میں گڈزڈیکلریشن کے مطابق اشیاءرکھ کرڈائی پورٹس سے کلیئرکروایاجارہاہے ،ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل شوکت علی نے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثمینہ تسنیم زہرہ کو ہدایت جاری کیں کہ خشک گودیوں پر جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی جائے جس پر ڈائریکٹرثمینہ تسنیم زہرہ نے ڈپٹی ڈائریکٹرشاہ فیصل سہوکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ ،سیف ہاشمی،انٹیلی جنس آفیسراکمل ہاشمی اوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو خشک گودیوں(ڈرائی پورٹس) پر جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی شروع کی،جس پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے سیالکوٹ کے لئے جانے والے کنسائمنٹ نگرانی کی گئی جیسے سیالکوٹ لے جانے کے بجائے کراچی میں خالی کرکیاجاناتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ”کے کے میٹل انڈسٹریز“کی جانب سے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے کلیئرکرنے کے لئے کنسائمنٹ درآمدکیاگیا، درآمدکنندہ کی جانب سے سیالکوٹ کے ٹرانزٹ پاس (ٹی پی)میں موبائل کے بجائے متفرق اشیاءدرج کی گئیںجبکہ کنٹینرمیں موبائل فون موجودتھے ،جیسے کنٹینرسے نکال کرکراچی کی مقامی موبائل مارکیٹ میں منتقل کیاجاناتھالیکن اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے سلطان آبادمیں واقع گودام پر چھاپہ مارکر15کروڑمالیت کے 20ہزارسے زائد موبائل فونز بھراکنٹینراوردومزداٹرک قبضے میں لیتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ،ذرائع نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کیاجائے گاتاکہ موبائل کی اسمگلنگ میںملوث اصل ملزمان کی گرفتاری عمل میں آسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button