Eham Khabar

اقبال بھوانہ ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپلیٹ ٹربیونل کراچی بینچ تھری تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیف جسٹس جناب گلزاراحمد سے مشاورت کے بعدگریڈ21کے6 کسٹمزافسران میں شامل محمداقبال بھوانہ ،عبدالباسط چوہدری، ضیاءالدین وزیر،محمدعامر،امیتازاھمدشاہ ،خالد حسین جمالی کو تین سال کے لئے کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل میں ممبرٹیکنکل کے عہدوں پر تعینات کردیاہے۔حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق محمداقبال بھوانہ کو ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل بینچIII- کراچی،عبدالباسط چوہدری کو ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل بینچI-کراچی، امیتازاحمدشاہ کو ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپلیٹ ٹربیونل بینچII-کراچی ،ضیاءالدین وزیرکو ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپلیٹ ٹربیونل بینچ I-اسلام آباد،محمدعامرکو ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپلیٹ ٹربیونل بینچ II-اسلام آباداورخالد حسین جمالی کو ممبرٹیکنیکل ممبرٹیکنیکل کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل بینچI-کوئٹہ کے عہدوں پر تعینات کیاگیاہے۔واضح رہے کہ اقبال بھوانہ نے کلکٹرایڈجیوڈکیشن کے فرائض دوسال تک انجام دکئے اوردوسال کے عرصے کے دوران اقبال بھوانہ نے بے شمارکیسوں کے فیصلے جلدازجلدزنمٹائے جس سے درآمدکنندگان کی مشکلات فوری طورپر حل ہوئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button