Eham Khabar

اینٹی نارکوٹکس فورس ، اسکریپ کے برآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسکریپ کے برآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے کی جانےو الی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برآمدکنندہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ برآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جارہی ہے جس پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران نے میسرزمیٹل باورانجینئرنگ کی جانب سے ملائیشیابرآمدکئے جانے والے اسکریپ کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تواسکریپ کے کنسائمنٹ سے گولیوں کے خول اورپاکستانی سکہ برآمدہوئے جوغیرقانونی طورپرملائیشیا برآمدکئے جارہے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ برآمدکنندہ نے پاکستانی کرنسی کے سکہ اورمختلف بورکی گولیوںکے خول کو پلاسٹک بیگ میں چھپایاگیاتھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کنسائمنٹ سے 15کلوگرام پاکستانی کرنسی کے سکہ اور7کلوگرام مختلف بورکی گولیوں کے خول برآمدہوئے ،اینٹی نارکوٹکس فورس نے برآمدکنندہ سے مزید تفتیش کے لئے کیس محکمہ کسٹمزکے سپردکردیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button