Exclusive Reports

ایف آئی اے، منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی اوربٹ کوائن کے خلاف کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی اوربٹ کوائن کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی اوربٹ کے خلاف کارروائی کو فیصلہ پاکستان کے ایف اے تی ایف کی گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات پر رقم کی غیرقاونی ترسیل کو روکنے کے لئے کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدی کنسائمنٹس کی ادائیگیوں کی مدمیں سالانہ دس ارب روپے سے زائد کی رقوم غیرقانونی طریقے سے باہربھجوائی جاتی ہے جس کے لئے حوالہ ہنڈی کاطریقہ کاراستعمال کیاجاتاہے تاہم حوالہ ہنڈی کے زریعے رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں دوبڑی کمپنیوں مانڈوی والااورمیگاکرنسی کے شامل ہونے کے قوی ثبوت ملے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے تیارکی جانے والی رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیاگیاہے کہ درآمدکی جانے والی گاڑیوں کی مدمیں چارارب روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کی گئی ہے

 

 

 

Money Laundering,Hawala Hundi and Bit Quain

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button