Eham Khabar

نیشنل بینک کسٹمز ہاﺅس برانچ جدید سہولیات سے مزین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے کسٹمز ہاﺅس کراچی میں نیشنل بینک کی تزئین و آرائش کے بعد گزشتہ دنوں افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف کلکٹر انفورسمنٹ منظور حسین میمن، چیف کلکٹر اپریزمنٹ رشید شیخ، آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن اور کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا کہ نیشنل بینک کسٹمز ہاﺅس برانچ کوجدید سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جس سے ٹیکس کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کو ختم ہوجائیں گی۔ اب ٹیکس پیئر باآسانی ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگیاں کرسکتا ہے۔ اس موقع پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے نیشنل بینک کو جدید سہولیات فراہم کرنے پر نیشنل بینک انتظامیہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں جس میں ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی سات دن میں سولہ گھنٹے کرنے اور ایئر فریٹ یونٹ پر بھی نیشنل بینک کے نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے تاکہ اے ایف یو پر بھی ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائیگی باآسانی ہوسکے۔ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل مشتاق نے صدر نیشنل بینک کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل بینک کسٹمز ہاﺅس کراچی میں کم از کم ایک کاﺅنٹر پر رات 11 بجے تک ڈیوٹی و ٹیکسز کی وصولی کی جائے تاکہ شام کو فائل ہونے والی جی ڈیز کے ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگی ہوسکے۔ اس سے کنسائمنٹس میں ہونے والے تعطل پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button