Eham Khabar

ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے لئے آن لائن سسٹم متعارف

کراچی(اسٹاف رپورٹر،)نیشنل بینک آف پاکستان کسٹم ہاو¿س کراچی برانچ کو ٹیکس دھندگان کی سہولت کے لیے جدیدخودکارنظام سے لیس کردیا ہے جس کے تحت ٹیکس دھندگان کے لیے نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں۔ یہ بات نیشنل بینک کے صدرسعید احمد نے منگل کو فیڈریشن ہاو¿س میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ایک پیمنٹ پر پریزنٹیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔سعید احمد نے کہاکہ نیشنل بینک کسٹم ہاو¿س برانچ میں ریونیو وصولیوں کے کاونٹز14 سے بڑھاکر22 کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل بینکاری پاکستان کا مستقبل ہے۔ایف بی آرکی جانب سے آٹومیشن اگرچہ لائق تحسین امر ہے لیکن ایف بی آر کے خودکار نظام کے پیچیدہ ہونے کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ایف بی آر مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے اپنے خودکارنظام کی آپریٹنگ کو سہل بنائے۔ڈیجیٹل بینکاری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل بینک اسے خصوصی اہمیت دے رہا ہے کیونکہ نیشنل بینک کی خواہش ہے کہ اسکے صارفین گھر بیٹھے 24 گھنٹے ساتوں دن بینکاری کی سہولت میسر ہوسکے۔ اس موقع پر پاکستان کسٹمز آٹومیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان اختر نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز اور اسٹیٹ بینک نے ٹیکس دھندگان کی سہولت کے لیے دسمبر2017 سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم متعارف کرارہاہے۔ اس پیمنٹ سسٹم کو 36 شیڈول بینکوں سے منسلک کیاگیا ہے جس سے درآمد کنندگان کوکسٹمز ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں جرمانوں کی ادائیگیوں کی 36 بینکوں کے توسط سے سہولت ملے گی۔ ایس ایم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں جبکہ پاکستانی کرنسی میں کوئی طاقت نہیں رہی ہے اسے صرف مصنوعی طور پر مستحکم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیاں تجارت وصنعت کے مفادات سے متصادم ہیں یہی وجہ ہے کہ ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث 80 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔ ایف بی آر پر برآمد کنندگان کے ریفنڈز کی مد میں 300 ارب روپے کے واجبات ہیں ریفنڈز کی عدم ادائیگی کی پالیسی اختیار کرنے ٹی ڈی اے پی کے سربراہی سے مستعفی ہوا۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ صنعتکاروں اور برآمدات حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق سینئروائس چیئرمین ارشدجمال نے کہا کہ نیشنل بینک کسٹم ہاو¿س برانچ کے لیے اضافی جگہ کی فراہمی چیئرمین ایف بی آر اور ممبرکسٹمز کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ برانچ میں کیوسسٹم کی تنصیب ہوگئی ہے اور دسمبر 2017 سے کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی ادائیگیاں کرنے والوں کو گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑے ہونے بجائے صرف چند منٹ میں ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔ تقریب سے فیڈریشن کے قائم مقام صدر عطاء باجوہ نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button