Eham Khabar

۔581 اشیاءکی کلیئرنس نیشنل فوڈ ز ریسرچ کی اجازت سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے غیر ضروری اشیاءکی درآمدات کو روکنے کے لئے تقریبا581 اشیاءکی کسٹمز کلیئرنس کو وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 1067 کے مطابق حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے ان اشیاءکی درآمدات پر شرائط عائد کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان اشیاءکی درآمدات کے لئے انیمیل گارنٹی ڈپارٹمنٹ سے بھی اجازت لینا ضروری ہوگا، جن اشیاءپر پابندی عائد کی گئی ہیں ان میں شہد، ذبح شدہ جانور اور دوسرے خوراک کی اشیاءشامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button