Exclusive Reports

پی سی اے کا نیسلے پاکستان پر 3.8 کروڑ کی کم ادائیگی کا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے میسرز نیسلے پاکستان لمیٹڈ پر 3 کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کے ڈیوٹی ٹیکسز کی کم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لئے درآمد کنندہ کے خلاف بنائی جانے والی کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ گل رحمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال احمد، اپریزنگ آفیسر فیض مدثر اورعلوی ولیم نے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے درآمد کئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ درآمد کنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹس میسرزاے اے ایس انٹر پرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر (Peach Puree)”پیج پیور“ کے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے ایچ ایس کوڈغلط ظاہرکرکے سیلز ٹیکس ایکٹ1990کے 6thشیڈول کے تحت سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا غلط فائدہ اٹھاکر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر3کرورڑ88لاکھ 63ہزارروپے کا نقصان برداشت کرناپڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button