Eham Khabar

نئی اے ٹی ایل جاری،ڈھائی لاکھ ٹیکس دہندگان کم ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فعال ٹیکس پیئرز کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹیکس برائے سال 2018ئ میں ایف بی آر نے 2 لاکھ 40 ہزار کم گوشوارے وصول کئے۔ ایف بی آر نے ٹیکس برائے سال 2018ئ کے لئے فعال ٹیکس پیئرز فہرست جاری کردی ہے جس میں ان ٹیکس پیئرز کے نام شامل ہیں جنہوں نے مقررہ وقت پر اپنے گوشوارے جمع کروا دیئے تھے۔ گزشتہ سالوں کے برعکس ایف بی آر نے اس فہرست میں حتمی تاریخ کے بعد جو گوشوارے موصول ہوئے ہیں ان کو فعال ٹیکس فہرست میں شامل نہیں کیا۔ گزشتہ بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کردی گئی تھی کہ جوبھی آخری تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرے گا تو اس کا نام فعال ٹیکس فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ نئی فہرست کے مطابق ایف بی آر نے 16 لاکھ گوشوارے موصول کئے جبکہ ٹیکس برائے 2017ئ کی آخری ہفتہ وار فعال ٹیکس فہرست کے مطابق ایف بی آر نے 18 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریٹرن موصول کئے تھے۔ فعال ٹیکس فہرست میں سامل افراد ہی ودہولڈنگ ٹیکس کے کم شرح کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

 

 

New ATL List Issue

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button