Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نئی کابینہ نے اپنی ذمہ درایاں سنبھال لی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2019-20میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میںہونے والی 12ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں نئی منتخب ہونے والی کابینہ نے سال2019-20میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔واضح رہے کہ کسٹمزایجنٹس الائنس گذشتہ 11سال سے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کررہاہے جبکہ موجودہ سالانہ اتخابات برائے 2019-20میں بھی کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروںنے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2019-20میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزدامیدواروں میں شامل صدرمحمدیحییٰ ،سینئرنائب صدرمحمودالحسن اعوان، نائب صدرراشدخورشید،مرزااظہربیگ،اخبرعلی شیروانی ،طارق رشید خان،شیخ وقاس انجم،گلزارشاہ،جنرل سیکریٹری محمدعامر،جوائنٹ سیکریٹری زہدبشیرچوہدری،انفارمیشن سیکریٹری خواجہ ذیشان اقبال،فنانس سیکریٹری رانازاہدفاروق جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی میں عامربٹ،فیاض احمدتنولی،فداحسین،جنیدمحمود،مرزاعبدالحنان بیگ،معز طاہرشیخ،محمدآصف،محمدبشارت،محمدبشیر،محمدنعیم ملک ،محمدنویدبشیر، محمدسہیل، محمدیوسف، رضوان علی،ساجد حسین،سہیل صدیق،طہاحسین خان اورطارق محمودنے بلامقابلہ کامیابی حاسل کرلی ہے اوراپنے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Newly Elected Office Bearers and Member Managing Committee of Karachi Customs Agents Association taken over Charge

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button