Eham Khabar

ٹیکس نہ دینے پر کراچی کے30بڑے ہسپتالوں کو نوٹسزجاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے ماتحت ان لینڈ ریونیوبراڈنگ آف ٹیکس بیس زون نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کابڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف کیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے حامل قابل ٹیکس آمدنی کے باوجودبیشتر ڈاکٹرز اِنکم ٹیکس کی ادائیگیاں نہیں کررہے ہیں۔ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی جانب سے آغا خان ہسپتاک، ضیاءالدین ہسپتال، انڈس ہسپتال، اے اوکلینک دارالصحت سمیت دیگرمختلف ہسپتالوں کو نوٹسز ارسال کردیئے ہیں جس ان ہسپتالوں کی انتظامیہ سے ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی مختلف تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ نوٹسزکراچی کے 30 بڑے ہسپتالوں کو جاری کیے گئے ہیں۔نوتشز میں ڈاکٹرزاور سرجنز کے شناختی کارڈ نمبرز اور نام بھی طلب کیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button