Exclusive Reports

یئرفریٹ یونٹ ،دواسازکمپنی سے ایک کروڑسے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی

اکراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئرفیریٹ یونٹ کراچی نے ملٹی نیشنل فارمہ کمپنی کی جانب سے کینسرکی دواپرکم اداکئے جانے والے ایک کروڑسے زائدمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کرلئے ۔دستاویزات کے مطابق ایئرفیریٹ یونٹ پر تعینات ایڈیشنل کلکٹرندیم احسن نے میسرزنووارٹس فارما کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے جس پر ڈپٹی کلکٹرنویدعباس میمن،پرنسپل اپریزرنعمت اللہ علوی اوراپریزنگ آفیسرطارق عزیزنے مذکورہ فارمہ کمپنی کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزنووارٹس فارما نے21 ستمبر 2017میں گڈزڈیکلریشن نمبرKPAF-HC-15379Kاور28اکتوبر2017میں گڈزڈیکلریشن نمبرKPAF-HC-22352کے ذریعے 458.57کلوگرام ٹیسگنا(TASIGNA) نامی کینسرکی دوادرآمدکی جس کی کلیئرنس کے لئے میسرزنووارٹس فارما کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزاحمدانٹرپرائززنے 5thشیڈول کو غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دواکی کلیئرنس صفرفیصدڈیوٹی کے عوض کی گئی جبکہ کینسر کی دواکی کلیئرنس 5فیصدڈیوٹی کی ادائیگی پر ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی کو کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے گرین چینل کی سہولت حاصل ہے جس کا کلیئرنگ ایجنٹ کے فائدہ اٹھاتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر ایک کروڑ47لاکھ 56ہزارمالیت کانقصان پہنچایاتاہم محکمہ کسٹمزکی نشاندہی پر میسرزنووارٹس فارما کی جانب سے مذکورہ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کردی گئی۔اس ضمن میں مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے اس بات کی تصدیق کیاورکہاکہ کمپنی کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کاکام نئے کلیئرنگ ایجنٹ کو دیاگیاتھا جس نے غلطی سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس صفرفیصدپر کردی تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے جب اس کی نشاندہی کی گئی توکمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کم اداکئے جانے والی رقم کی ادائیگی کردی کیونکہ اس سے قبل بھی کمپنی کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرپورے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی جاتی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button