Eham Khabar

آف ڈاک ٹرمینلزپر من مانے چارجزوصول کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قائم متعددآف ڈاک ٹرمینلز کی جانب سے من مانی چارجزوصول کئے جارہے ہیں جس کے باعث کارروباری لاگت میں ہوشربااضافے سے درآمدکنندگان میں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے ۔اس ضمن میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرامین عیسانی اورجنرل سیکریٹری ارشدخورشید نے بتایاکہ ٹریڈرزکی متعددشکایات کے باعث کہ آف ڈاک ٹرمینلزمیں شامل میسرزپاک شاہین ٹرمینل ،میسرزبرماآئل ملزلمیٹڈ،الحمدانٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل اورمیسرزبے ویسٹ پرائیوٹ لمیٹڈکو مکتوب ارسال کئے گئے کہ درآمدی کنسائمنٹس پر وصول کئے جانے والے ٹرمینل ہنڈلنگ اوروارفج چارجزکے ٹیرف ریٹ مہیاکریں لیکن مذکورہ ٹرمینلز کی جانب سے تاحال ٹیرف ریٹ مہیانہیں کئے گئے۔انہوںنے بتایاکہ آف ڈاک ٹرمینلز میں شامل میسرزپاک شاہین ٹرمینل ،میسرزبرماآئل ملزلمیٹڈ،الحمدانٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل اورمیسرزبے ویسٹ پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے ایل سی ایل کنسائمنٹس پرٹرمینل ہنڈلنگ اوروارفج چارجزکی مدمیںمن مانی وصولیاں کی جارہی ہیں۔انہوںنے مزیدبتایاکہ مذکورہ ٹرمینلزکی جانب سے ایک چھوٹے سے کنسائمنٹ پربھی 25ہزارتادو لاکھ50ہزارروپے کے مختلف چارجزوصول کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس پرآنے والی لاگت میں 30فیصدسے 40فیصدتک کااضافہ ہوگیاہے جبکہ مذکورہ آف ڈاک ٹرمینل کے مقابلے میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل(KICT)اورپاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل(PICT)پر مختلف چارجزکی مدمیں20ہزارروپے وصول کئے جاتے ہیں ۔ارشدخورشیدنے بتایاکہ اگرمذکورہ ٹرمینلزکی جانب سے ٹرمینل ہنڈلنگ اوروارفج چارجزکےٹیرف ریٹ مہیانہیں کئے گئے تواس سلسلے میںکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن ہرفورم پر اس معاملے کو اٹھائے گی۔

 

 

 

Off Dock Terminal Receiving excess charges

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button