Anti-Smuggling

پاکستان کوسٹ گارڈکی کارروائی، کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈنے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ اطلاع ملی کہ وندر(بلوچستان) کے راستے بیش قیمت غیر ملکی اشیاء اندرون ملک اسمگل ہو نے کا خد شہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور وندرمیں واقع آدم کنڈ کے علا قے میں باغیچے کے اندر کھڑے ایک ٹرک میں چھپائی گئی4,320 کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی۔تاہم پکڑی جانے والی چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

 

 

 

Pakistan Costs Guard seize smuggle betel nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button