Eham Khabar

ایپکا کے انتخابات کے لئے پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس نے اپنے امیدوارنامزدکردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22کے کئے پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس نے اپنے امیدوارنامزکردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف نے آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے 22ستمبر2021کو منعقد ہونے والے انتخابات میں 16امیدواروں نامزدکردیاہے۔پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے کارپوریٹ کے 7اورایسوسی ایٹ کے 9امیدواروں کو انتخابات کے لئے نامزدکیاہے ۔اس سلسلے میں حاجی آصف نے بتایاکہ آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے 22ستمبر2021کو منعقدہونے والے انتخابات میں پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے کارپوریٹ کے لئے محمدارشد،سعودسرور،سیدمحسن رضاجعفری،خواجہ طاہرمحمود،اخترعلی،فریدفیاض اورعبدالخالق جبکہ ایسوسی ایٹ کے لئے مرزا محمدشارخ،محمدطفیل ملک،محمدرضوان،ملک مقبول حسین،حسن شیخ وہرہ،غلام مصطفی اعوان،فداخان،عامراحمدبٹ اورمحمدسہیل راﺅجی انتخابا ت میں حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button