Exclusive Reports

پی آئی سی ٹی پر کنسائمنٹ سے لیبل تبدیل کئے جانے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پر مبینہ طور پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے لکڑی کے درآمدی کنسائمنٹ کے 6 کنٹینرز سے لیبل تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درآمد کنندہ نے کینیڈا سے 63 لاکھ 96 ہزار 815 روپے مالیت کے ساوان ٹمبر (لکڑی) کے 6 کنٹینرز درآمد کئے جنہیں گرین چینل کے ذریعہ کلیئر کرایا گیا۔ تاہم محکمہ کسٹمز نے گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرائے جانے والے کنٹینرز روک لئے جس پر درآمد کنندہ نے مبینہ طور پر ٹرمینل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کنٹینرز گراﺅنڈ کرائے اور تمام کنٹینرز میں موجود لکڑی پر لگے لیبل ہٹا دیئے کیونکہ ٹمبر (لکڑی) مہنگی ہونے کے باعث ڈیوٹی ٹیکسز زیادہ لاگو ہوتے ہیں تاہم درآمد کنندہ نے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کرنے کی خاطر لیبل ہٹا دیئے اور بعد ازاں انتظامیہ کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے کنٹینرز کو ایگزامنیشن کے لئے مارک کردیا گیا ہے لیکن درآمد کنندہ ایگزامنیشن کے لئے تاحال ٹرمینل پر نہیں آیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کنٹینرز PICT کے PMS یارڈ میں منتقل کردیئے گئے تھے جہاں پر کنٹینرز سے سامان تبدیل کرنا یا اس سامان پر لگے لیبل تبدیل کرنا بہت آسان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button