Exclusive Reports

ایف بی آرکا آف شورکمپنیوں کے حوالے سے پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے آف شورکمپنیوں کے حوالے سے پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کے لئے پانامہ سے ریکارڈحاصل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے منظرعام پرآنے کے بعدفیڈرل بورڈآف ریونیونے صرف کراچی میں 400افرادکو پانامہ میں سرمایہ کاری کے شعبے میں نوٹسزجاری کئے تھے اوران 400افرادسے ان کی تمام جائیدادکی تفصیلات طلب کی ہیں جس میں بینک اسٹیٹمنٹ ،پراپرٹی، ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ ایک سال سے ایف بی آرکی پانامہ کیس کے حوالے سے تفتیش تعطل کا شکارتھی لیکن اب ایف بی آرنے سپریم کورٹ کے خوف سے پانامہ کیس پر دوبارہ سے کام شروع کردیاہے تاکہ اگرسپریم کورٹ ایف بی آرکو اس حوالے سے طلب کرے ایف بی آرکے پاس یہ جواب موجودہوکہ ایف بی آرپانامہ کیس کی تحقیقات کررہاہے اورجلداس کی رپورٹ بھی کورٹ میںجمع کروادی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پانامہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ ممبرآئی آرخواجہ تنویرکے حالیہ دورہ کراچی پر کیاگیا۔ممبرآئی آرخواجہ تنویرنے کراچی میں موجودافسران کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ بنانے کے احکامات جاری کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button