Eham Khabar

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پرہراساں کرنے کا ایف بی آرنے نوٹس لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے مسافروں سے کھانے پینے کی اشیاءسمیت دیگرسامان کو ضبط کرنے اورحراست مین لینے کا سختی سے نوٹس لے لیاہے۔حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاءکی درآمدپر مکمل پابندی کے بعد ایف بی آرکی جانب سے ایس آراو598جاری کیاگیاتھا جس کے تحت تجارتی پیمانے پر درآمدکی جانے والی پرتعیش اشیاءکی درآمدمکمل پابندی عائدکردی گئی تھی تاہم بیرون ملک ملازمت کرنے والے مسافروں کے وطن واپسی پر ایئرپورٹس پر مسافروں کوناجائزتنگ کیاجارہاتھا اورمسافروں کے سامان میں موجودکم مقداروالی اشیاءکو بھی ایئرپورٹس پر تعینات افسران ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو ہراساں کررہے تھے جس پر ایف بی آرنے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ مسافروں کے سامان میں کم مقدارمیں لائی جانے والی اشیاءکوضبط نہیں کیاجائے ایف بی آرنے ملک بھرکے چھ چیف کلکٹرزکو ہدایات جاری کی ہیںکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ پابندی کا غلط استعمال اورمسافروں کو ہراساں نہ کیاجائے جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے تادیبی کارروائی کی وارننگ دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی ایئرپورٹ پر متعدداشیاءکو قبضے میں لیاگیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button