Exclusive Reports

فرضی کمپنی کے ذریعے سوسے زائد کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے فرضی کمپنی کے درآمدی کنسائمنٹس گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرنے ،قومی خزانے کوکروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچانے کی نشاندہی کی اور میسرزحسین انٹرپرائززکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوکیشن کلکٹریٹ کو ارسلال کردی تاکہ مذکورہ کمپنی کے خلاف مزید کارروائی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں تعینات افسران نے میسرزحسین انٹرپرائززکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹااوردیگرعوامل کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزحسین انٹرپرائززنے ایک فرضی اورجعلی کمپنی ہے جس نے گرین چینل کے ذریعے وائٹ اسپرٹ، فٹ آئل، پیٹرولیم جیلی، آئل سلج، اور ہائیڈرو کاربن سالوینٹس،فیبرک،پلاسٹک فلم،مصنوعی چمڑا، سمیت دیگراشیاءکے 110درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوائسنگ کے ذریعے کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچایاہے اور میسرزحسین انٹراپرائززنے مینوفیکچرنگ یونٹ ظاہرکا غلط استعمال کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی رعایت حاصل کی ۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ جعلی کمپنی نے منیوفیکچرنگ یونٹ ظاہرکرکے مجموعی طوپر 85کروڑ99ؒٓلاکھ80ہزارمالیت کے 111درآمدی کنسائمنٹس کلیئرکئے جس میں 28کنسائمنٹس کی کلیئرنس کراچی اور83کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوئٹہ سے کی گئی ،مزکورہ کمپنی نے مینوفیکچرنگ یونٹ کی سہولت حاصل کرکے 3کروڑروپے اورانڈرانوئسنگ کے ذریعے 17کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی اور5کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزجبکہ 10کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرتے ہوئے کلاسی فیکشن کاغلط استعمال کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے مزید تفتیش کی گئی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ سیدشیرازحسین نقوی نے میسرزحسین انٹرپرائزز3جنوری 2021کو آئی آرایس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈکروایاتھاجبکہ ڈائریکٹوریٹ نے حسین انٹرپرائزکے این ٹی این اورسیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پرظاہرچارایڈریس پر جاکر معلومات حاصل کی توانکشاف ہواکہ انڈریس پر کوئی دوسری کمپنی کی کاروباری سرگرمیاں چل کررہی ہیں اوران کا میسرزحسین انٹرپرائززسے کوئی تعلق نہیں ہے جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ میسرز حسین انٹرپرائزز ایک غیر موجود ادارہ تھاجیسے دھوکہ دہی کی بنیاد پر رجسٹرڈ کیا گیا۔ غیر متعلقہ پتوں پر جعلی دستاویزات، مینوفیکچرنگ اسٹیٹس اورگرین چینل کا غلط استعمال ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔ذرائع نے بتایاکہمیسرز حسین انٹرپرائزز کی جانب سے جی ڈی فائل کرنے کے لیے متعدد آئی پی ایڈریس استعمال کیے گئے عام طورپر سیلف کی جی ڈی فائل کرنے کے لئے 4 سے 5 آئی پی ایڈریس استعمال کرتے ہیں، لیکن میسرز حسین انٹرپرائزز نے گزشتہ 7 مہینوں کے دوران 110 جی ڈی فائل کرنے کے لیے تقریباً 29 آئی پی ایڈریس استعمال کیے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایک آئی پی ایڈریس سے تین سے چارجی ڈی فائل کی جاتی تھیں اوراس کے بعددوسراآئی پی ایڈیس استعمال کیاجاتاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button