Eham Khabar

پی آئی سی ٹی پر کسٹمز ایجنٹ کی موت کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا مطالبہ کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حال ہی میں ہونے والی پی آئی سی ٹی پر ایک کسٹمز ایجنٹ کی موت کو حادثاتی قرار دیئے جانے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس پر ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایپکا کے سینئر وائس چیئرمین ارشد جمال نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کو ایک مراسلہ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک اور خطرناک اشیاءکے کنٹینرز میں ہونے والی کسٹمز ایجنٹ کی موت ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک قتل ہے جس کے ذمہ دار پورٹ ایریا میں تعینات اسٹاف ہیں جن کی غفلت کی وجہ سے کسٹمز ایجنٹ موت کے منہ میں چلا گیا۔ ارشد جمال کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ایک عالمی سطح کے طے کردہ اسٹینڈرڈ پر کام کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایپکا نے بارہا اس بات پر اصرار کیا ہے کہ جن کنٹینرز میں گیسز اور اس طرح کی اشیاءہوں، اس کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ایپکا نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک کارگو کے لئے رولز اینڈ ایس او پی بنانے چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button