Anti-Smuggling

پولیس اورکسٹمزانٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی ،لاکھوں روپے کی چھالیہ پکڑلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگوپیرپولیس اورڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق منگوپیرپولیس اسٹیشن ڈسٹرک ویسٹ نے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے کسٹمزانٹیلی جنس کواطلاع دی کہ چھالیہ کی بڑی مقدارحب ریورروڈسے اسمگل کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکو کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی نگرانی کا عمل شروع کیاتاہم حب ریورروڈپر آنے والے ایک مشتبہ ڈمپرٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توڈمپرٹرک سے 89لاکھ76ہزارمالیت کی 11220کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمدحنیف گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے پکڑے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ محکمہ کسٹمزاورکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے بے شمارکارروائیاں کی گئی ہیں جن میں لاکھوں ٹن چھالیہ ضبط بھی کی گئی لیکن مارکیٹ میں چھالیہ باآسانی دستیاب ہے جبکہ چھالیہ کی درآمدپر مکمل طورپر پابندی عائدہے پھریہ چھالیہ کی فروخت کس طرح سے کی ہورہی ہے کیایہ تمام محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے یاپھراس کے پیچھے یہی لوگ موجودہیں جن کو چھالیہ کی اسمگلنگ روکنے کا ٹھیکہ دیاگیاہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے گودام سے کروڑوں روپے کی چھالیہ غائب بھی ہوچکی ہے اورچھالیہ کی جگہ کھجورکی گٹھلیاں رکھ دی گئیں تھیں اس کیس میں کسٹمزانٹیلی جنس افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاگیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button